قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک رصد گاہ پر بم باری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں ایک مزاحمتی مرکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیلی توپ خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی غزہ میں بھی ایک فلسطینی رصد گاہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مشرقی اور جنوبی غزہ میں فلسطینی رصدگاہوں پر اسرائیلی بمباری سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔