امریکی ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ ہفتے میں کم سے کم ایک بار زیتون کے تیل کا استعمال انجماد خون کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے افراد جو ہفتے میں کم سے کم ایک بار زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں ان کے دل میں انجماد خون کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل دل کی شریانوں اورخون کی وریدوں کے بند ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل خون کی شریانوں کی دیوارں کو کمزور ہونے سے روکتا اور عارضہ قلب کے لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے بھی زیتون کا تیل مفید ہے۔ اس کے علاوہ دماغی عوارض کے شکار فراد کے لیے بھی زیتون کے تیل کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔