جمعه 21/مارس/2025

اسرائیلی فوج نے یہودی مذہبی تہوار کی آڑ‌ میں غرب اردن سیل کر دیا

جمعہ 19-اپریل-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں کو یہودی مذہبی تہواروں کی آڑ میں 8 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن کے شہریوں کے درمیان رابطہ پوائنٹس، غزہ اور غرب ارد اور فلسطین کے دیگر شہروں کے درمیان رابطوں کے لیے استعمال ہونے والے مقامات پر صہیونی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے’ ایسٹر’ تہوار کی آڑ میں غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 اپریل بہ روز ہفتہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ یہ پابندی آئندہ سات مئی کی رات تک جاری رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی