شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی قبلہ اول میں داخل

جمعہ 19-اپریل-2019

 کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو 7 پولیس اہکاروں اور44 سول یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیزحرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں‌ کے دھاووں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی