قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی عیسائی برادری کو ‘ایسٹر’ کے تہوار پر القدس جانے سے روک دیا۔
اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ اسرائیلی حکام نے ایسٹر کے موقع پر غزہ کے عیسائیوں کو مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں عبادت کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق صہیونی حکام نے غزہ کے صرف 200 عیسائیوں کو جن کی عمریں 55 سال سے زاید ہیں کو اردن جانے کی اجازت دی گئی اور انہیں القدس میں القیامہ چرچ کی زیارت کی اجازت نہیں دی گئی۔
اخبار نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے عیسائیوں کو القدس میں القیامہ گرجا گھر کی زیارت کے لیے سفر کی اجازت دے۔