فلسطین علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی بری اور فضائی فورسز نے وسیع پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں غزہ کی سرحد کے مشرقی، جنوبی اور وسطی مقامات پر جاری ہیں۔
غزہ کی سرحد کی دوسری جانب موجودی آبادکاروں کی کونسل کے مطابق غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر وسیع پیمانے پر نقل وحرکت دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ صہیونی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں اور جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔