شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا

جمعرات 18-اپریل-2019

قابض اسرائیلی فوج نے جاری ایک بیان میں کہا کہ عید فصح کی چھٹی کےموقع پر یہودیوں کے جشن کی تقریبات کی حفاظت کی غرض سے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہکی پٹی اور مغربی کنارہ  19 اپریل سے ایک ہفتےکے لیے  بند رہے گی۔

تمام راہ داریاں اور چوکیاں  فلسطینیوںکے لیے جمعہ کے روز آدھی رات سے 27 اپریل تک بند رہیں گیں اور صرف انسانی، طبی اورغیر معمولی حادثے کی صورت میں چند لوگوں کومقبوضہ علاقوں میں فوج کی جانب سےحکومتی سرگرمیوں کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے اجازت لینے کے بعد اسرائیل کے زیرکنٹرول داخلی راستوں سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے اور یروشلم میںمختلف علاقوں اور جگہوں  کے داخلی دروازوںپر عارضی چوکیاں قائم کر کے اور  سڑکوں کوبلاک کر کے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ 

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے پر فلسطینی نکبہ کومنانے کے لیے  اسی مہینے میں  7 سے 9 مئی تک ایک مرتبہ اور بند کردیا  جائے گی ۔

مختصر لنک:

کاپی