قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سوسیا کے مقام پر فلسطینیوں کے خیمے مسمار کر ڈالے جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے سوسیا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے متعدد خیمے مسمار کردیے جس کے نتیجے میں 10 افراد بے گھر ہو گئے۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
قدس پریس سے بات کرتے ہوئے راتب الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج ریاستی جبر کامظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو گھروں سے محروم کر رہی ہے اور فلسطینی شہریوں کو جبری ھجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔