جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں شیر خوار بچوں کا دودھ ختم، بچوں کی زندگیاں خطرے میں

بدھ 17-اپریل-2019

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل  اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سےعاید کردہ پابندیوں‌ کے باعث غزہ میں شیر خوار بچوں کے لیے دودھ کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے جس کے باعث سیکڑوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ میں وزارت صحت کے عہدیدار راغب ورش آغا نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی ڈسپنسریوں میں شیرخوار بچوں کےدودھ کی تمام اقسام ختم ہوچکی ہیں اور غزہ کے باہر سے دودھ کی سپلائی معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کے امراض کی بنیادی استعمال کی ادویات بھی کی مقدار بھی صفر تک جا پہنچی ہے۔

راغب آغا کا کہنا تھا کہ دودھ کی قلت کے باعث غزہ میں شیرخوار بچوں کو نہ صرف خوراک کی قلت کا سامنا ہے بلکہ بچے امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سےمعاشی پابندیاں عاید کی گئی ہیں جن کے باعث غزہ کےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی