چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ شہید

بدھ 17-اپریل-2019

قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی رابطہ دفتر کو اطلاع دی کہ صہیونی فوج کے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں دراندازی  کی کوشش کے دوران سخت زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے   شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے غزہ کی جنوبی پٹی میں بچے کے آبائی شہیر رفح میں کہا کہ دس دن پہلے غزہ کی سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران بری طرح زخمی ہونے والا سولہ سالہ إسحاق اشتيوی شدید زخموں کی وجہ سے شہید ہو گیا۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سرحد کو پار کرنے کی کوشش کے دوران تین فلسطینیوں کوگولیاں مارنے کے بعد گرفتار کر لیا  تھا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی۔

تینوں قیدیوں میں سے دو کو بعد میں آزاد کر دیا گیا تھا اور تیسرے کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا جب  تک کہ اس کی شہادت کا اعلان نہیں کر دیا گیا۔

قابض صہیونی فوج نے  اشتيوي  سمیت 12 فلسطینیوں کی لاشوں کواپنے قبضے  میں رکھا ہوا ہے  جو سب  گذشتہ سال 30 مارچ سے واپسی  کے عظیم مارچ کے آغاز سے غزہ کی سرحد کے قریب شہید  پوئے۔

مختصر لنک:

کاپی