چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی زخمی

بدھ 17-اپریل-2019

مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں چھاپے کے دوران قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینینوجوان زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ  قابضصہیونی فوج کے رام اللہ کے شمال مغرب میں مزرع الغربية دیہاتوں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوان حنا ابو قرع سینے پر پلاسٹک کے خولمیں لپٹی دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔

قابض صہیونی فوج  اور درجنوںفلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جو حملہ آور اسرائیلی فوج کاسامنا کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے بغیر کسی وجہ کے دیہاتمیں  متعدد دکانوں پر دھاوا بولا اور توڑپھوڑ کی۔ 

مختصر لنک:

کاپی