چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو 30 ماہ قید کی سزا

منگل 16-اپریل-2019

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 28 سالہ فلسطینی ابراہیم محمد عودہ درباس کو 30 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ درباس کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیساویہ سے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج نے ابراہیم درباس کو 10 دسمبر 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ پانچ ماہ قید کےدوران اس کےخلاف مقدمہ چلایا گیا۔ اس سے قبل وہ چار سال تک جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔

درباس پر کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسے 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی