شنبه 16/نوامبر/2024

مسجد ابراہیمی اور اسکول کو بموں سے اڑانے کی خوفناک صہیونی سازش ناکام

پیر 15-اپریل-2019

یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے ایک نئی شر انگیزی سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے کے قریب اور ایک اسکول کے باہر بم نصب کر دیے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دسیوں یہودی آبادکاروں‌ نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مسجد کے داخلی راستے کے باہر بم نصب کر دیا۔ بعد ازاں فلسطینی شہریوں کی نشاندہی پر مسجد کے قریب سے بم برآمد کیا گیا۔

ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک اسکول کے باہر بھی یہودی آبادکاروں نے بم نصب کردیا۔ تاہم بم پھٹنے سے قبل ہی پکڑ لیا گیا اور دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی