چهارشنبه 30/آوریل/2025

اشتیہ حکومت فلسطین کی نہیں فتح کی نمائندہ ہے: جمہوری محاذ

ہفتہ 13-اپریل-2019

فلسطینی سیاسی جماعت جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل نایف حواتمہ نے کہا ہے کہ غرب اردن میں وزیراعظم محمد اشتیہ کی حکومت صرف تحریک فتح کی نمائندہ ہے. قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے مسائل اشتیہ کی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

روس کی ‘سپٹنک’ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے  نایف حواتمہ کا کہنا تھا کہ رام اللہ حکومت کی  قیادت تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن محمد اشتیہ کے پاس ہے۔ اس اعتبار سے یہ حکومت صرف تحریک فتح کی نمائندہ ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ موجودہ حالات میں قضیہ فلسطین تاریخ کے کڑے اور مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد اشتیہ کی حکومت پر صرف تحریک فتح کا رنگ ہے اور یہ ہر اعتبار سے فتحاوی حکومت ہے۔ اسے تنظیم آزادی فلسطین میں شامل جماعتوں کی نمائند حکومت نہیں قرار دیا جاسکتا اور نہ ہی یہ قومی حکومت ہے۔

نائف حواتمہ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں تمام جماعتوں کی نمائندہ حکومت کی ضرورت ہے۔ تمام جماعتوں پر مشتمل حکومت کی موجودگی میں ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی