جمعه 15/نوامبر/2024

سمندر پار فلسطینی کانگریس کا گیارہواں سالانہ اجلاس استنبول میں شروع

ہفتہ 13-اپریل-2019

سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ جنرل کانگریس کے پبلک سیکرٹریٹ کا 11 واں سالانہ اجلاس کل جمعہ کے روز ترکی کےشہر استنبول میں شروع ہوا۔ اجلاس میں بیرون ملک عالمی فلسطینی کانفرنس جو آئندہ ماہ ترکی میں‌ ہوگی کے انتظامی امور اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور قضیہ فلسطین کودرپیش علاقائی اورعالمی چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

کانگریس کے جنرل سیکرٹری منیر شفیق نے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے جاری بھوک ہڑتال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پارتمام فلسطینی اور فلسطین جنرل کانگریس میں شامل تمام طبقات فلسطینی اسیران کےساتھ ہیں۔ بیرون ملک موجود تمام فلسطینی اپنے اسیر بھائیوں اور بہنوں کی ہرسطح پر ترجمانی کریں گے۔ انہوں‌ نے کہا کہ سمندر پار فلسطینی اپنے اسیر بھائیوں کو قوم کے ہیرو سمجھتے ہیں جنہیں فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کے لیے جدو جہد کی پاداش میں جیلوں میں‌ قید کیا گیاہے۔

منیر شفیق نے فلسطینی قوم کے حق واپسی کے لیےہونے والی جدو جہد کی بھی حمایت کی اور کہا فلسطینی عوام نےغزہ پر مسلط کردہ ظالمانہ محاصرہ ختم کرنے اور حق واپسی کے حصول کے لیے قابل قدر جدو جہد شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی