اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے رہنما طارق حسین قعدان کی باقاعدہ قید ختم ہونے کے بعد انہیں انتظامی حراست میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 46 سالہ طارق حسین قعدان کو چھ ماہ کی انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیاہے.انہیں ڈیڑھ ماہ قبل غرب اردن کےشمالی شہر جنین کےنواحی علاقے عرابہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کےمطابق اسیر اسلامی جہاد کے رہ نما طارق قعدان کی ہمشیرہ منا قعدان نے بتایا کہ اس کے بھائی کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا گیا اورانہیں ڈیڑھ ماہ قیدکی سزا سنائی گئی تھی. قید کی سزا پوری ہونے کے بعد ان کی انتظامی قید میں منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ اسیر طارق حسین قعدان گذشتہ برس 10ماہ قید کے بعد رہا ہوئے تھےاور اس سے قبل انہیں سات ماہ بعد حراست میں لیا گیا تھا جبکہ مجموعی طورپرانہیں 17 بار گرفتار اور 18 سال متعدد بار حراست میں لیا گیا ہے.