چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی آباد کاروں‌کے قتل میں گرفتار فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کا حکم

جمعہ 12-اپریل-2019

اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہری اور یہودی آبادکاروں کے قتل میں گرفتار عرفات ارفاعیہ کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرفات ارفاعیہ کا تعلق غرب اردن شہر الخلیل سے ہے اور اس پر دو ماہ قبل یہودی آباد کاروں کے قتل میں حراست میں لیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار ‘معاریف’ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں عدالت سے الرفاعیہ کے دو منزلہ مکان کی مسماری کی اجازت  طلب کی گئی تھی. تاہم عدالت نے ابتدائی فیصلے میں مکان کی مسماری کی درخواست مسترد کر دی تھی. گذشتہ روز دوبارہ مکان گرانے کی اجازت دے دی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی