پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاھو کی انتخابات میں کامیابی امن کے لیے اچھی خبر ہے: ٹرمپ

جمعرات 11-اپریل-2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے دوران حکمران جماعت لیکوڈ اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی کامیابی مشرق وسطیٰ میں امن مساعی کے حوالے مثبت اور اچھی خبر ہے۔

خبر رساں‌ اداروں کے مطابق وائیٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل میں بننے والی نئی حکومت اور فلسطین۔ اسرائیل امن اقدامات کےحوالے سے تعاون جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات میں نیتن یاھو اور ان کی جماعت کو اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی