شنبه 03/می/2025

اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر القدس فوجی چھائونی میں تبدیل

بدھ 10-اپریل-2019

اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر کل منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جس نے پورے شہر کو چھائونی میں تبدیل کر دیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر صہیونی فوج کی بھاری نفری نے پرانے القدس، شہر کے اطراف  اور تمام اہم مقامات کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ سڑکوں پر بھاری فوج گشت میں مصروف تھی۔
مشرقی اور مغربی بیت المقدس کو ملانے والے مقامات پر اسرائیلی فوج کے اسپیشل دستے تعینات کیے گئےتھے۔

القدس،غرب اردن اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کو ملانے والی گزرگاہوں کو دو طرفہ آمدو رفت کے لیے سیل کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کل منگل کے روز اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات منعقد ہوئے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر پورے فلسطین میں بھاری فوج تعینات کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی