چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے: اسلامی جہاد

بدھ 10-اپریل-2019

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی پر جماعت کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ جنگ مسلط کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے رہ نما خضر حبیب نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاکہ  فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غرب اردن میں جماعت کے کارکنوں کےخلاف کریک‌ڈائون کرکے جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کےماتحت ملیشیا نے غرب اردن میں جماعت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑکےخلاف جماعت سے وابستہ اسیران، شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

اسلامی جہاد کے رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی اور عباس  ملیشیا پر صہیونی دشمن کی خدمت کرنے اور اپنی قوم کے خلاف انتقامی حربوں کے استعمال کا الزام عایدکیا۔

مختصر لنک:

کاپی