پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’’بھارت اور اسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔ یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلئے کس حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اور بھارت اپنے زیر انتظام علاقے کشمیر پر قابض ہے۔
’’اسرائیل اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی اور خود اپنے اپنے دستایر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں پر سے یہ نہیں پوچھتے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔”