متعدد اسرائیلی بلڈوزروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی سرحدی علاقے میں گذشتہ روز دراندازی کی جبکہ اسی دوران اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے شمالی سمندری علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق 6 اسرائیلی بلڈوزر بیت لاهيا کے شمال میں فوجی چوکی سے نکلے اور علاقے میں زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔
اسی دوران اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے غزہ کے شمالی سمندری پانیوں میں فلسطینی ماہی گیروں اور انکی کشتیووں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جسمیں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔