امریکا کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد جوابی کارروائی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کو عالمی دہشت گرد فوج قرار دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل نے امریکی سینٹرل کمانڈ کو جوابی کارروائی میں دہشت گرد فوج قرار دیا ہے۔
کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ امریکی فوج اور اس کے ماتحت تمام فورسز اور تنظیمیں دہشت گرد ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا امریکی فیصلہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر القاعدہ، داعش النصرہ اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہے۔ امریکا کی جانب سے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینا اصل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے باضابطہ طورپر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔