چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کے وسطی علاقے میں بمباری

منگل 9-اپریل-2019

قابض صہیونی فوج نےفلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں  البریج پناہ گزین کیمپ میں متعدد بم گرائے تاہم بم زرعی اراضی پر گرے جس کے نتیجے میں  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں نے مشرقی البریج کی سرحدی باڑ کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی