چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اسکول پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ

پیر 8-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک پرائمری اسکول پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسکول کے پرنسپل عدنان دعنا نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسکول میں بچوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا اور متعدد اساتذہ زخمی ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کے تدریسی عملے اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور متعدد طلباء دم گھنٹے سے بے ہوش ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی