مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 42 سالہ شادی احمد شرفا کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے وادی الجوز سے ہے۔
اسے اسرائیلی فوج نے 2002ء میں حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسے مسلسل ایک سال تک تلاش کیا جاتا رہا۔ اسے اسرائیل کے خلاف مزاحمتی حملوں کی پاداش میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دیگر اسیران کی طرح شادی بھی مختلف امراض کا شکار ہے اور ساتھ ہی ساتھ صہیونی حکام کی طرف سے مجرمانہ غفلت کا بھی سامنا کر رہا ہے۔