اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے غرب اردن سے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں فلسطینی طالب علم رہ نماء موسیٰ الدویکات کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی قوم کو عباس ملیشیا کی شکل میں ہیجان خیز مافیا کا سامنا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ الدویکات کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ فلسطینی اتھارٹی غرب اردن میں شہریوں کے خلاف خوف کی فضاء پیدا کرنے اور ہیجان انگیزی کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس کریک ڈائون کے دوران عباس ملیشیا آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔