شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی آباد کار نے فلسطینی لڑکا کار تلے روند ڈالا

ہفتہ 6-اپریل-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی لڑکے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کار نے اپنی کار تلے 15 سالہ ایس محمود حوشیہ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار نے راہ چلتے فلسطینی لڑکے کو دانستہ طورپر کار تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی