دوشنبه 18/نوامبر/2024

فلسطینی تحریک اسیران کی اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کی خبروں کی تردید

ہفتہ 6-اپریل-2019

فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے سرگرم تحریک اسیران نے وضاحت کی ہے کہ تحریک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک دوسری ‘باوقار ہڑتال’ کی تحریک کی طرف بڑھ ہی رہی ہے۔ اس تحریک کا مقصد  فلسطینی اسیران کے حقوق کا دفاع اور تحفظ ہے اور اسیران کے حقوق کے حوالے سے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسیران کے حقوق کے لیے اندرون اور بیرون ملک موجود فلسطینی قوتوں کا موقف ایک ہے۔ اسیران نے صہیونی ریاست کے ظلم کے خلاف اور اپنے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھی ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی