قابض اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں دراندازی کی اور محصور پٹی کے شمالی سمندری علاقے میں اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں پر فائرنگ کی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ اسرائیلی بلڈوزر خان یونس کے ساتھ واقع عبسان اور الفراحين قصبوں کے مشرقی سرحدی علاقے میں داخل ہوئے اور زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔
اسی دوران اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے غزہ کے شمالی کنارے میں دو سمندری میل کے اندر موجود فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولے پھینکے اور فائرنگ کی جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔