جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے باب الرحمہ کھولنے پر دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

بدھ 3-اپریل-2019

قابض اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں باب الرحمہ نامی مقام عبادت کے  دروازے کھولنے کے بعد یروشیلم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس باب الرحمہ کے دورازے پر پہنچی اور دو فلسطینی نوجوانوں بشار نجيب اور توفيق نجيب کے شناختی کارڈ چیک کیے اور انہیں حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی پولیس  باب الرحمہ کو کھولنے کی کوشش کرنے والے یا باب الرحمہ کو کھولنے والے اسلامی اوقاف کےکسی بھی  رہنما یا  ملازم کو گرفتار کر لیتی ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی فوج نے اوقاف کے 45 رہنماوں اور ملازمین کو گرفتار کیا  جن میں سے زیادہ تر کو چند دنوں یا مہینوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد  آزاد کر دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی