جمعه 15/نوامبر/2024

کرائسٹ چرچ حملے کے بعد فیس بک کی لائیو سروس کی شرایط سخت

بدھ 3-اپریل-2019

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ‘فیس بک’ نے نیوزی لینڈ میں  15 مارچ کو مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کو براہ راست دکھانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کے بعد اپنی لائیو سروس  کی شرائط سخت کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ 15 مارچ 2019ء کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی میں 50 نمازی شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

مساجد میں‌ نمازیوں کو شہید کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد نے نمازیوں کے کے قتل عام کی ویڈیو ‘فیس بک’ کے ذریعے براہ راست نشر کی۔ اس واقعے پر فیس بک نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیس بک نے اس واقعے کے بعد ویب سائیٹ کی ‘لائیو’ سروس کے قواعد وضوابط سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی