جمعه 15/نوامبر/2024

فروری اور مارچ میں سوشل میڈیا کے حقوق کی 50 پامالیاں

منگل 2-اپریل-2019

فلسطین میں سوشل میڈیا پرشہری آزادیوں کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کے مطابق فروری اور مارچ کے مہینوں میں صہیونی حکام کی طرف سے سماجی آزادیوں اور حقوق کی 50 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

"صدیٰ سوشل سینٹر” کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران سماجی حقوق کی زیادہ تر خلاف ورزیاں ‘فیس بک’ پر نوٹ کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی حمایت میں مواد کے خلاف سازشیں کی گئیں۔

سوشل مرکز کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ سلفیت میں ہونے والی ایک مزاحمتی کارروائی کے بعد فیس بک پر موجود اسرائیل مخالف مواد کو ہٹانے اور شہریوں کے ذاتی اکائونٹس کو بلاک کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔

فیس بک پر موجود فلسطینی ترانوں اور ملی نغموں کو بھی ہٹایا گیا۔ صہیونی حکام نے شہید عمر ابو لیلیٰ کی ارئیل یہودی کالونی میں‌ کارروائی کے بعد فلسطین پوسٹ، بیت دجن الیوم، انین القدس، ایلیا میڈیا، یطاٹائمز،، عین الاعلامیہ نیٹ ورک، اذنا ٹائمز، فلسطین لائیو اور بیت فجار ٹائمز کے فیس بک صفحات بند کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی