سه شنبه 13/می/2025

جنگ بندی کے امور پر بات چیت کے لیے ‘یواین’ مندوب کی غزہ آمد

منگل 2-اپریل-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نیکولائے میلا ڈینوف گذشتہ روز غزہ پہنچے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے امن ایلچی ‘بیت حانون’ گزرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مندوب گذشتہ روز غزہ پہنچے جہاں انہوں نے علاقے میں حالیہ اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

میلاڈینوف نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی روک تھام اور جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کوششیں کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی