جمعه 09/می/2025

غزہ میں ملین مارچ کے شہداء سپرد خاک، جنازوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 1-اپریل-2019

ہفتے کے روز غزہ میں یوم الارض کے موقع پر ملین مارچ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کو کل اتوار کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ملین مارچ کے دوران 17 سالہ بلال محمود النجار اور 18 سالہ تامر ھاشم ابو الخیر کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا تھا۔

ان دونوں شہداء کو کل اتوار کے روز سُپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ملین مارچ کے دو شہیدوں 20 سالہ محمد جہاد سعد اور 17 سالہ ادھم نضال عمارۃ کو ہفتےکے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان چاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ میں ملین مارچ کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں تین بچے شامل تھے جب کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 316 فلسطینی زخمی ہوئے۔

غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید محمد جہاد سعد کو عظیم  الشان ملین مارچ کے انعقاد سے قبل ہی گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا جب کہ ادھم نضال عمارۃ اور سترہ سالہ تامر ھاشم ابو الخیر کو خان یونس میں ایک ریلی کے دوران شہید کیا گیا۔ تیسرے فلسطینی شہری 17 سالہ بلال محمود شعبان النجار کا تعلق غزہ کے علاقے بنی سھیلا سے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی