اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو پندرہ ناٹیکل میل تک سمندر میں ماہی گیری کی اجازت دی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق مصر کی طرف سے غزہ کے ماہی گیروں کے لیے شکار زون میں توسیع کی خاطر اسرائیل سے مذاکرات کیے جس کے بعد صہیونی حکام غزہ کے شہریوں کو سمندر میں پندرہ کلومیٹر تک مچھلیاں پکڑنے کی اجازت دیں گے۔
غزہ میں ماہی گیر یونین کے سربراہ نزار عیاش نے ‘صفا’ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ غزہ کے ماہی گیر 6 ناٹیکل میل تک سمندر میں ماہی گیری کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس کا دائرہ بڑھا کر 12 کلومیٹر اور پھر 15 کلو میٹر تک کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے ماہی گیروں کو فائبر گلاس کی سپلائی کی اجازت دینے پر غور شروع کیا ہے۔