اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کرنے والی ہے۔
اسرائیلی ریڈیر’کے اے این’ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نو اپریل سے قبل آئندہ ہفتے کے دوران یہودی آبادکاروں کے لیے 4500 نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مکانات فلسطین میں قائم کردہ مشرقی نابلس کی’الون موریہ’ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ان میں بعض مکانات، الکانا، بدوئل، واٹز فرائم، مغربی سلفیت میں بدوئل، مشرقی رام اللہ کی حاریش اور دیگر یہودی کالونیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تمام مکانات آئندہ نو اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل منظور کیےئ جائیں گے تاکہ حکومت اور اس میں شامل جماعتوں کو ووٹروں کے لیے ایک نیا لالچ دیا جاسکے۔