فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے آبادکاروںنے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت پولیس اہلکاروں کو دیر تک یرغمال بنائے رکھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فلسطینی پٹرولنگ پولیس کی ایک گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد فلسطینی پولیس کی گاڑی روک دی گئی اور یہودی آبادکاروں نے اسے چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔
تاہم آدھے گھنٹےکے بعد یہودی آباد کاروں نے فلسطینی پولیس کو چھوڑ دیا۔