جمعه 15/نوامبر/2024

نیویارک میں اسرائیل کی مدد روکنے اور فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی

اتوار 31-مارچ-2019

امریکی شہرنیویارک میں کل ہفتے کے روز 30 مارچ کو فلسطین میں’یوم الارض’ کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل کی مدد بند اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ‘فلسطینیوں کی آزادی پرعاید قدغنیں اٹھائو’ کے نعرے درج تھے۔

نیویارک ٹائمز اسکوائر میں یہ مظاہرہ ‘نیویارک برائے فلسطین’ موومنٹ کی اپیل پر کیا گیا تھا۔ اس میں سول سوسانٹی کے ارکان کے ساتھ ساتھ الحسدیم یہودی گروپ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں نعرے بازی کی اور اسرائیل کو دی جانے والی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا۔ یہودی مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا بھر کے یہودیوں کا نمائندہ ملک نہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی