گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے دوران دو فلسطینی شہری شہید اور 78 زخمی ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے غرب اردن اور زگہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینیوںکی مزاحمتی کارروائیوں میں 12 صہیونی زخمی ہوئے۔
رپورٹ میںبتایاگیا ہے کہ گذشتہ ہفتے 105 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے 44 مقامات پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔ شمالی علاقے البیرہ میں ‘بیت ایل’ یہودی کالونی پر فائرنگ کی۔
گذشتہ ہفتے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اشکول، عسقلان، ھشارون، کیسوفیم، سدیروت، شاعرھنیگیو، صوفا، کرم ابو سالم اور تل ابیب پر میزائل حملے کیے۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ قابض فوج نے 17 سالہ ساجد عبدالحکیم مزھر اور 24 سالہ حبیب المصری کو شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ ہفتے غزہ میں 25 فلسطینی زخمی ہوئے۔