پنج شنبه 01/می/2025

غزہ :ملین مارچ کےشرکاء پرحملے کا مناسب جواب دیا جائےگا

اتوار 31-مارچ-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ اور اسلامی جہاد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ کی پٹی میں ملین مارچ کے شرکاء پرحملہ کیا تو اس کا مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب غزہ کی مشرقی سرحد  پرلاکھوں فلسطینی ملین مارچ کے لیے جمع ہو رہے تھے۔

یہ ملین مارچ غزہ میں جاری حق واپسی تحریک کے ایک سال مکمل ہونے اور’یوم الارض’ کے 43 ویں سالگرہ پر منعقد کیا گیا۔

ادھر بیروت میں حماس کے نائب صدر صالح العاروری اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  غزہ کی پٹی میں ہونے والے ملین مارچ اور اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی