غزہ کی محصور پٹی اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیویارک شہر میں ہفتہ کے روز ہونے والے مارچ میں درجنوں امریکی شہریوں نے شرکت کی۔
غزہ میں واپسی مارچ کے ایک سال مکمل ہونے اور فلسطینی یوم ارض کے موقع ہر نیویارک ٹائمز سکوائر میں ہونے والے مارچ کی کال نیویارک میں فلسطینی اور دوسری سول سوسائٹی تنظیموں نے دی تھی۔
مارچ کے شرکاء نے فلسطینی جھنڈے اور پوسٹر اٹھا رکھے تھےجن پر اسرائیل کے لیے امریکی امدادا بند کرو اور غزہ کا محاصرہ ختم کرو جیسے نعرے درج تھے۔
مارچ کے کچھ شرکاء نے فلسطینی مزاحمت کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور مزاحمت کو فلسطینیوں کا قانونی حق قرار دیا۔