اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس کے بورين گاوں میں فلسطینیوں کے ملکیت زیتون کے درجنوں درخت اجاڑ دیے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ میں فلسطینیزمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی يتسهار یہودی بستی سے کثیرتعداد میں آنے والے صہیونی آباد کاروں نے بورینگاوں میں زیتون کے درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔
کاٹے جانے والے درخت 80 سال سے پرانے تھے اور وہ فلسطینیشہری ماجد زبن کی ملکیت تھے۔
قابض اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں تقریبا 46 فیصد علاقے پر تقریبا 427 غیر قانونییہودی بستیاں تعمیر کی ہیں جہاں ایکاندازے کے مطابق تقریبا سات لاکھ صہیونی آباد کار مقیم ہیں جو تقریبا روزانہ فلسطینیوں اور انکی املاک پر حملے کرتے رہتے ہیں۔