چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت سے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان

اتوار 31-مارچ-2019

فلسطینی وزارت برائے پبلک ورکس اور ہاؤسنگ کے مطابق غزہ کی محصور پٹی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 500 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

ڈپٹی منسٹر ناجي سرحان نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ گذشتہ چند دنوں میں فلسطینوں کے گھروں اور عوامی اداروں پر ہونے والی اسرائیلی گولہ باری سے ایک اندازے  کے مطابق تقریبا دو ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔  

سرحان نے الزام عائد کیا کہ قابض صہیونی فوج نے جان بوجھ کر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس میں رہائشی عمارتوں اور عوامی مراکز کو شدید نقصان پہنچا۔ گولہ باری سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے سیکڑوں فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

سرحان نے کہا کہ نومبر 2018 میں غزہ  ہونے والے اسرائیلی فوجی آپریشن میں 77 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 1170 جزوی طور پر متاثر ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق  5۔1 ملین ڈالرنقصان کا ہوا۔

وزارت برائے پبلک ورکس کے مطابق 2014 اور اس سے پہلے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں 12000 میں سے 2200 گھر مکمل تباہ ہو گئے تھے جو ابھی تک تعمیر نہیں ہو سکے۔

اس کے علاوہ ساٹھ ہزار گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جنہیں ابھی تک مرمت کے لیے امداد مہیا نہیں ہو سکی۔

سرحان نے کہا کہ مکمل اور جزوی نقصان کو پورا کرنے کے لیے تقریبا 140 ملین ڈالر کی ضورت ہے۔ سرحان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی محصور پٹی پر اسرائیلی حملوں کو بند کروائیں اور فلسطینی شہریوں اور انکے گھروں کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے اپیل کی کہ وہ بے گھر خاندانوں کی عارضی پناہ گاہوں کے قیام کے لیے فوری فنڈز مہیا کرے اور امداد مہیا کرنے والے ممالک سے رابطہ کرے تاکہ تعمیراتی منصوبوں کو شروع کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی