قابض صہیونی فوج نے اتوار کے روز الخلیل کے جنوب میں واقع یطا قصبے میں دو گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھر بغیر اجازت تعمیر کئے گئے تھے.
مقامی رہنما راتب الجبور نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے یطا کے مشرق میں واقع الجویہ کے علاقے پر ہلہ بولا اور دونوں گھروں میں رہائش پذیر خاندانوں کو مکانات گرانے سے متعلق احکامات حوالے کیے۔
الجبور کے دو منزلہ گھر عيدالنواجعة اور موسى شواهين کی ملکیت ہے۔