چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی طلبا نے تیونس کے عالمی سائنسی مقابلے میں تین ایوارڈ جیت لیے

ہفتہ 30-مارچ-2019

فلسطین کے دو طلباء نے تیونس میں منعقدہ بین الاقوامی سائنسی میلے میں شرکت کر کے تین ایوارڈ حاصل کر لیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں فلسطینی طالب علم غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قائم "خضوری” یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ انہوں‌ نے حال ہی میں تیونس میں منعقدہ بین الاقوامی سائنس ٹیکنالوجی کے مقابلے کے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔ اس دوران مختلف ملکوں کے سیکڑوں طلباء نے حصہ لیا۔ مجموعی طورپر 35 عرب اور دوسرے ممالک کے طلباء نے اپنے 200 تحقیقی اور سائنسی پروگرام پیش کیے۔

تیونس میں ہونے والے اس مقابلے میں ابراہیم عبارہ کو انجینیرنگ کے میدان میں پہلا اور تیسرا ایوارڈ دیا گیا۔

اسی طرح طالب علم یوسف جعف نے ماحولیات اور توانائی کے حوالے سے ایک پروگرام میں حصہ لیا اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ جامعہ خضوری کے طالب علم امجد المصری نے بھی اس مقابلے میں حصہ لے کر ایوارڈ حاصل کیا۔

مختصر لنک:

کاپی