سه شنبه 13/می/2025

غزہ میں فقید المثال ملین مارچ، اسرائیلی فوج کا حملہ، ایک فلسطینی شہید

ہفتہ 30-مارچ-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج ہفتے کو عظیم الشان حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی ملین مارچ کا انعقاد جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعدادغزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہورہی ہے جبکہ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال شروع کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ محمد جھاد جودت سعد نامی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جودت سعد کے سرمیں گولی لگی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس 30 مارچ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں نے یوم الارض کے موقع پر حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی غزہ کے لیے ملین مارچ شروع کیا تھا جس میں قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرکے 266 فلسطینیوں کو شہید اور 30 ہزار کو زخمی کردیا۔
ادھر فلسطین میں ‘یوم الارض’ کے موقع پر آج فلسطین بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جب کہ غرب اردن، بیت المقدس اور اندرون فلسطین میں بھی یوم الارض کے حوالے سے مظاہرے، جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی