چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے شبینہ مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

جمعہ 29-مارچ-2019

غزہ کی محاصرہ زدہ پٹی کے میں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ یہ نوجوان غزہ  کےشمال میں جبالیا کیمپ کے مشرقی حصے میں رات کے وقت اسرائیلی سرحد کے قریب ہونے والے مظاہرے میں شریک تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

غزہ میں وزارت صحت نے کہا کہ جباليا کے مشرق میں  اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔ آنسو گیس کے دھویں کی وجہ سے دوسرے بہت سے فلسطینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

غزہ کے نوجوانوں کا ایک گروپ جبالیا کی  مشرقی سرحد پر نصب  سرحدی باڑ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جہاں انہوں نے آتش بازی اور  نعروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

اس کے جواب میں قابض صہیونی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔

مختصر لنک:

کاپی