مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا چیک پوسٹ پر مبینہ کار حملے میں اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔
قابض صہیونی پولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یروشلم سے آنے والی کار نے ایک اسرائیلی فوجی کو کچلنے کی کوشش کی لیکن اس دوران اسرائیلی فوجی کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
عبرانی میڈیا نے کہا کہ مزید فوجی دستوں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا اور ڈرائیور کی تلاش کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔