چهارشنبه 30/آوریل/2025

درجنوں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی

جمعہ 29-مارچ-2019

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی  پولیس آفیسر  نے مسجد اقصیٰ کے محافظ عصام نجیب کو باب الرحمہ عبادت کی جگہ کو کھولنے کے بعد حراست میں لے لیا اور اسے قدیم شہر کے ایک پولیس اسٹیشن میں لے گئے۔

اسی دوران تقریبا 56 صہیونی آبادکاروں نے پولیس سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

یروشلم میں اسلامی اوقاف اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ تقریبا 36 صہیونی آبادکار اور پولیس کی بڑی تعداد مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہے۔

 مسجد اقصیٰ کو صہیونی آبادکاروں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے   صبح اور دوپہر کے وقت  جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ کھولا جاتا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مراکشی دروازے کو آبادکاروں کی صبح کیے وقت کی رسومات کی ادائیگی کے بعد 10 بجکر 30 منٹ پر  بند کر دیا جسے یہودی مسجد میں داخلے کے استعمال کرتے ہیں ۔ دوپہر کے بعد اسی دروازے کو آبادکاروں کی  شام کی عبادات کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

مسجد میں آبادکاروں کی موجودگی کے دوران مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے اور ان کے آئی دی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی